0

ہمارے مرضی کے بغیر کسی کو لیز نہ دی جائے، پریس کانفرنس

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) قوم کوکی خیل کے شاخ طور خیل تپہ علی خیل کے مشران حاجی لعل اکبر، حاجی شیرعلی، شیربادشاہ، ملک محمد حسین، زمان گل،خان حیدرسمیت دیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود کے علاقہ سورکمر میں پورے تپہ کے مرضی کے بغیر لیز کر دیا گیا تھا جس کو ڈی سی خیبر نے منسوخ کردیا تھا جبکہ اب دوبارہ چند افراد اس لیز کو لینا چاہتے ہیں جسکی ہم بھرپور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ جب تک پورا قبیلہ متفق نہیں ہوتا اس وقت تک لیز کو غیر قانونی تصور کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ سورکمر کے پہاڑ  طورخیل قبیلے کی ملکیت ہے اسلئے ہم سارے فیصلے اتفاق سے کرینگے اتفاق کے بغیرلیز سمیت کوئی بھی فیصلہ نہیں مانیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈی سی خیبر نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ لیز کے حوالے سے  باقاعدہ طور اخبارات میں اشتہار دیا جائیگا اور بولی کے ذریعے لیز دیا جائیگا لیکن اسکے باوجود اسسٹنٹ کمشنرجمرود لیز غیرقانونی طریقے سے چند افراد کو دینے پر تلاہوا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیز کو قانونی طریقے سے اور متفقہ طور پر کیا جائے،بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں