0

تھانہ میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے چار دن سے لاپتہ

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ کے مضافاتی گاؤں نل سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ بچے چار دن سے لاپتہ ہیں۔  والدین کی تلاش بسیار کے باوجود تاحال کوئی پتہ نہیں چلا۔ تمام بچے دینی مدرسہ کے طالب علم ہیں۔ مقامی لیویز چوکی تھانہ میں رپورٹ درج کیا ہے۔ واقعات کے مطابق  ضلع مالاکنڈ  تحصیل تھانہ بائزئے کے گاؤں تھانہ کے مضافاتی بستی موضع نل سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ بچے جو کہ لنڈاکی دینی مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں۔ 19 جون کو صبح گھر سے مدرسہ کے بہانے نکلے ہیں اور تاحال واپس گھر نہیں لوٹے۔ والد محمد ادریس کے مطابق طلباء میں احمد عمر 14 سال، عبد الصمد عمر 10 سال پسران محمد ادریس، ظہار رحمٰن عمر 10 سال ولد عطاء الرحمٰن، علی رحمٰن عمر 9 سال ولدطاہر رحمٰن، خائستہ رحمٰن عمر 9 سال ولد نیاز رحمٰن اور سیف اللہ عمر 13 سال ولد صابر رحمٰن 19 جون  2021 کو معمول کے خلاف صبح 11 بجے اکٹھے ایک ساتھ اپنے گاؤں موضع نل سے مدرسہ لنڈکی کے ماہانہ فیس اور کپڑے ساتھ لیکر گھروں سے رخصت ہوئے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ اسی روز سرے سے مدرسہ گئے ہی نہیں۔ ذرائع کے مطابق بچے مذکورہ مدرسہ کے بجائے کہیں اور داخل ہونا چاہتے تھے۔ والد محمد ادریس کے مطابق احمد اور سیف اللہ نے  قرآن حفظ کیا ہے اور باقی  ناظرہ کے طالب علم ہیں۔ محمد ادریس نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج بمورخہ  22 جون کو انہوں نے تھانہ لیویز چوکی میں روپورٹ درج کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں