0

ضلعی انتظامیہ پشاور کا ٹاؤن فورانتظامیہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹاؤن فور انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے جمیل چوک کے قریب پھندو روڈ سے درجنوں دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمحمد جواد نے ٹاؤن فور انتظامیہ کے ہمراہ جمیل چوک کے قریب پھندو روڈ پر  تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران پھندو روڈ پر درجنوں دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں