0

لوئر اورکزئی، گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد بیہوش

اورکزئی (مانند نیوز ڈیسک) لوئر اورکزئی کے گاؤں آدم خیل میں سید جمال نامی شخص کے گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے 4خواتین 2مرد اور 6بچوں سمیت 12افراد بیہوش ریسکیو1122اورکزئی نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور مذید علاج کیلئے مشتی میلہ ہسپتال منتقل کر دئیے جہاں پر تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اس حوالے سے ریسیکیو1122ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کہ لوئر اورکزئی کے گاؤں آدم خیل میں سید جمال نامی شخص کے گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے مرد و خواتین اور بچے بیہوش ہو گئے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122میڈیکل ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی جہاں پر 6بچے2مرد اور4خواتین بیہوش تھی موقع پر ریسکیو1122کے میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر تمام بیہوش 12افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ منتقل کردیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے علاقہ کے عوام نے بروقت پہنچنے طبی امداد دینے 12زندگیوں کو بچانے پر ڈی جی ریسکیو 1122خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع اورکزئی جان محمد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں