0

پشاور میں گھر پر حملہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔افسوسناک واقعہ چمکنی کے علاقے چوہا گجر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوئے پولیس کے مطابق چمکنی میں مخالف فریق نے گھر پر فائرنگ کی۔ چار  مشتبہ ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ گھر کے اندر کی گئی اور ابتدائی شواہد سے قتل  پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے مشتبہ چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔لاشوں کو آبائی علاقے سوات منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، مقتولین میں جلال، سلمان، سلیم، حبیب اللہ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو شامل ہیں، وقوعہ کے وقت گھر کا سربراہ ابراہیم گھر پر موجود نہیں تھا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جائے حادثے سے پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی۔سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سفاک ملزمان کی گرفتاری  کے لیے یاے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔۔اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ نیمیڈیا کو بتایا کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جار رہے ہیں۔ چھاپوں کے دوران مشتبہ چار افراد کو حراست میں لے کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں