0

نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی، 08 منشیات فروش گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔08 منشیات فروش گرفتار۔03 کلوگرام چرس اور 915 گرام آئس برآمد بلال حلیم SHO نظام پور نے دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سے 2.5 کلوگرام چرس اور 67 گرام آئس برآمد کر لی۔ملزم سلیمان ولد شیرین ساکن کرم ایجنسی گرفتار۔عالم خان SHO اکوڑہ نے 03 منشیات فروشو(زبیر،ناصر اور بلال) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 400 گرام آئس برآمد کرلی۔آصف مومین SI تھانہ اضاخیل نے منشیات فروش جواد ولد حسین ساکن امانگڑھ سے 290 گرام آئس برآمد کرکے پابند سلاسل کیا۔مزید 03 کاروائیوں کے دوران 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 530 گرام چرس اور 158 گرام آئس برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔نوشہرہ پولیس کا نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف لے جانے والے منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں