0

پنجاب بھر میں نئی تحصیلیں، ضلع اور ڈویژن بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ

 سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب بھر میں نئی تحصیلیں، ضلع اور ڈویژن بنانے کے اعلان کے بعد عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ اہم ذمہ داری ندیم افضل چن کو سونپے جانے کی اطلاعات ہیں، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کے علاوہ، ضلع منڈی بہاولداین کو سرگودھا ڈویژن میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب سے ندیم افضل چن کی اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی اور انہیں فوکل پرسن بنانے جانے کا امکان ہے،سرگودھا اور گوجرنوالہ ڈویژن میں سے 2 نئے ڈویژن بنانے کی تجویز زیر غور ہے، میانوالی، بھکر اور لیہ اضلاع پر مشتمل میانوالی ڈویژن بنایا جاسکتا ہے جبکہ اس ڈویژن میں ایک نیاضلع بنانے کی تجویز زیر غور ہے، سرگودھا ڈویژن میں نئے ضلع منڈی بہاوالدین کو گوجرنوالہ سے الگ کرکے شامل کیا جائے گا جبکہ تحصیل بھلوال کو ضلع کا درجے دینے  کیلئے 3 تحصیلوں جن میں کوٹ مومن، بھلوال اور بھیرہ کو شامل کرکے ضلع بھلوال بنانے کی تجویز ہے، اس طرح گوجرنوالہ ڈویژن کے ضلع سیالکوٹ کو بھی ڈویژن بنانے کیلئے ابتدائی کام شروع ہوگیا، گوجرنوالہ ڈویژن پنجاب کا واحد ڈویژن ہے جو 7 اضلاع پر مشتمل ہے۔پنجاب میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کیلئے بنائی جانے والی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیا جائے گی جس میں وزیر قانون اور ماہر قانون کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے ماہرین شامل ہوں گے، ندیم افضل چن کو کمیٹی کی سربراہی دی جا سکتی ہے۔ مستقبل میں سرگودھا ڈویژن ضلع خوشاب، ضلع منڈی بہاوالدین، ضلع بھلوال اور ضلع سرگودھا پر مشتمل ہوگا۔ نئے ڈویژن اضلاع اور تحصیلوں کی حدود، سرکاری امور، بجٹ، اخراجات سمیت دیگر تمام انتظامی امور پر کام شروع ہوگیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں