0

صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، گورنر کے پی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، ہمارے صوبہ کے نوجوانوں کی کرکٹ کھیل میں دلچسپی اور کرکٹ کے میدان میں ملکی و عالمی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی نمائندگی دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، بہت جلد صوبہ کیعوام کو پشاور میں عالمی کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں 30ویں گورنر خیبر پختون خوا کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے ممبران ٹرسٹی، کھلاڑیوں، منتظمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کھیل میں کافی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور میں حیات آباد میں عالمی معیارکے مطابق کرکٹ سٹیڈیم بن رہا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس اسٹیڈیم کی تکمیل سے پشاور میں کرکٹ کے عالمی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا نے گولڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے دئیے۔کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے گئے۔ رنرز اپ ٹیم ناردرن سپورٹس نے ٹرافی اور پچاس ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ کھلاڑیوں کو چاندی کے تمغے بھی پہنائے گئے۔اس موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شیلدز بھی تقسیم کی گئیں۔علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کو ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں