0

لاہور، جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 16 افراد زخمی

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 16افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 16زخمی ہو گئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، آس پاس کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچااور دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی۔ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا اور ممکنہ طور پر یہ بم دھماکا تھا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے کے 4 زخمیوں کا جناح ہسپتال میں علاج جاری جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔بعد ازاں دھماکے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی،، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اور عوام کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔دوسری جانب ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ صبح سے گلی کے باہر ایک نامعلوم موٹرسائیکل کھڑی تھی، اور دھماکا خیز مواد اسی میں رکھا گیا تھا، کیوں کہ دھماکے کے بعد موٹرسائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں