0

ابیٹ آباد، پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹیPEMA کےعہدیدران کی ایس ایس پی ٹریفک سے اہم میٹنگ

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان سے پرائیویٹ ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی PEMA کے صدر خلقداد خان، جنرل سیکٹری شوکت خان کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کی ایس ایس پی ٹریفک آفس میں اہم میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں سکولوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگائی دینے پر اور مین شاہراہ ریشم اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کے کھلنے اور چٹھی کے اوقات میں پیدا ہونے والی رش کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کہنا تھا کہ کروناہ لاک ڈاؤن سے پہلے جس طرح آپ لوگوں کے تعاون سے سکولوں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات کو آگے پیچے کیا گیا تھا تاکہ ایک ساتھ تمام سکول کھلنے اور بند ہونے پر بننے والی رش کو کم کیا جاسکے اسی طرح اب بھی آپ کا تعاون ہمیں چائیے تاکہ روڈ پر رش کو کنٹرول کیا جاسکے اس کے علاوہ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا سکولوں میں باقائدگی سے اسمبلی یا کلاس کے کسی پیریڈ میں بچوں کو ٹریفک کے قوانین اور روڈ کے حوالے سے آگائی فرہائم کی جائے اس حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم بھی باقائدگی سے کام کر رہی ہے لیکن آپ استادزہ کی بات سب سے زیادہ اثر انداز کرتی ہے اس لیے اپنے سکول کے بچوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے مکمل آگائی فرہائم کریں تاکہ یہ بچے آگے چل کر معاشرے میں اچھے شہری کی طرح زندگی بسر کریں اس پر PEMA کے تمام عہدیدران کی طرف ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں