0

پبی ٹی ایم ائے ہال میں بزریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی سربراہی میں ریونیو دربار تحصیل پبی ٹی ایم ائے ہال میں اور بزریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی, ٹی ایم او پبی اخلاق حسین افسر مال محمد ایوب,تحصیلدار شکیل بر قی و نائب تحصیلدارگو ہر علی، سب رجسٹراردیگر تمام ریونیو افسران و عملے نے شرکت کی ریونیو دربار میں لوگوں نے محکمہ مال قبضہ گروپ شا ملات پٹوار خا نوں کو متعلقہ حلقہ منتقل کر نے اور دیگر اہم مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے موقع پر متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات جاری گئے اور جو مسا ئل موقع پر حل کر نے کے تھے حل کئے اور ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کی جانچ پڑتال کی گئے ایسی طرح صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر نگرانی بزریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن کا بھی منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنرہ میر رضاء اوزگن نے فیڈ بیک کے زریعے اسلحہ لائسنس, انتقالات،ڈومیسائل سرٹیفکیٹ, ہسپتال میں سروس, سوشل ویلفیر سمیت دیگر سرکاری محکموں سے خدمات حاصل کرنیوالے شہریوں سے عملے کا رویہ، اضافی پیسوں کی طلبی کے متعلق سائلین سے پوچھ گچھ کی ڈپٹی کمشنرہ میر رضاء اوزگن نے اس مو قع پر کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کیاجارہا ہے جس کے لئے فیڈ بیک سیشن اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں