0

چارسدہ، ضلعی کچہری میں وکیل کے چیمبر پر فائرنگ، 2 افراد قتل

چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ کی ضلع کچہری کے احاطے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق چارسدہ کی ضلعی کچہری میں مسلح افراد نے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایاکہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے جس میں ملزمان نے اپنے مخالفین پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں