0

سوات، کبل میں شادی شدہ 21 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل کبل کے علاقہ برہ سمئی میں شادی شدہ 21 سالہ لڑکی نے زہریلی دوا کھاکر خودکشی کرلی۔پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقہ برہ سمئی میں پولیس رپورٹ کے مطابق شادی شدہ جواں سالہ لڑکی مسماۃ (ع) زوجہ شیر غنی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھاکر بے ہوشی کی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں