0

درگئی میں قبرستان آراضی پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل درگئی کے علاقے آنار تنگی گھڑی عثمانی خیل میں قبرستان آراضی پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق:۔ تحصیل درگئی کے علاقے آنار تنگی گھڑی عثمانی خیل میں علی الصبح قبرستان آراضی پر دو فریقین کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد اسلم خان ولد طاؤ س خان اور عالمزیب خان ولد حاجی اکبر موقع پر جاں بحق جبکہ پیر محمد ولد گل آحمد، محمد نبی ولد دلدار وغیرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔لاشوں اور زخمیو ں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریق اول محمد اسلم خان وغیرہ کے والدطاؤس خان نے عرصہ قبل فریق دوئم سردار خان(اتمان خیل) وغیرہ کوقبرستان کے لئے اراضی دی تھی لیکن اس سے ان کے بیٹے انکاری ہے اور اس حوالہ سے فریق دوئم کیساتھ سول کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ اج علی الصبح دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش ایا جس میں اسلم خان اور عالمزیب خان ساکنان انار تنگی گھڑی عثمانی خیل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پیر محمد، محمد نبی وغیرہ  شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے پر مردان منتقل کردیا گیا۔حالات کنٹرول کرنے اور مذید کشیدگی سے بچانے کے لئے لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مقامی لیویز تھانہ نے مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں