0

سوات، بریکوٹ میں تورے ہوٹل کا افتتاح

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، سوات میں کاروبار کا انحصار سیاحت سے وباستہ ہے سڑکوں کی حالت درست ہونے کے بعد سیاحوں نے سوات کا رُخ کر لیا ہے سوات کے حسین نظارے اور خوشگوارموسم سیاحوں کیلئے کسی جنت سے کم نہیں، مینگورہ تا کالام تمام رابطہ پلوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر وقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تورے ہوٹل بریکوٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے فیتہ کاٹ کو ہوٹل کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین بھی تھے انہوں نے ہوٹل کے بہتر معیار پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ سوات روایتی کھانوں کا امین ہے اور وادی سوات میں روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ جدید دور کے مطابق کھانوں کا بہترین انتظام ان ہوٹلوں میں دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ خپل وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے سوات میں سیاحت کے فروغ پر توجہ دینا خوش آئند ہے اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت آئندہ بھی سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں گے انہوں ن ے سوات ائیر پورٹ کو مستقل بنیادوں پر پروازوں کیلئے بحال کرانا بھی سیاحت کے فروغ میں کلیدی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ سوات ائیر پورٹ کو مستقل بنیادوں پر پروازوں کیلئے بحال کیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں