0

وطن عزیز کو بے دردی سے نوچنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بے دردی سے نوچنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر مراد راس، اراکین صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چودھری اور اسد کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے سمیع اللہ چودھری کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پائیدار ترقی کی حقیقی بنیاد رکھ دی، 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا، ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر صوبے کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، ماضی کی حکومت میں یہ نمائشی منصوبے کل بھی  سفید ہاتھی  تھے اور آج بھی  سفید ہاتھی  ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے بعد جلد ہی بہاولپور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، سرکلر روڈ بہاولپور کی کشادگی کے لئے فنڈز فراہم کریں گے، پہلی فرصت میں بہاولپور آؤں گا، جنوبی پنجاب کے مینڈیٹ کی پہلے بھی لاج رکھی ہے اور آئندہ بھی لاج رکھیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں