0

آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میرانشاہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اگلی بیس تاریخ تک غلام خان بارڈر کو آمدورفت و تجارت کیلئے نہ کھولا گیا تو اگلہ احتجاج تحصیل میرعلی میں ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر پھر بھی اس پر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے احتجاجی مظاہرہ سے آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر,جنرل سیکرٹری عبدالخلیل, مولانا رشید اللہ,ملک اصغر,ملک رحمت اللہ,ملک اقبال,فصیح اللہ,ملک اکبر خان,ملک امشاد اللہ,رضوان اللہ, ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر حاجی نیک دراز,جنرل سیکرٹری پیر سید ولی شاہ,نثار علی خان,مولانا نور اسلم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غلام خان بارڈر کھولنے تک ہماری پرامن احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا غلام خان بارڈر کھولنا وقت کی اہم ضرورت ہے غلام خان بارڈر نہ کھولنے کی وجہ سے ہمارا کاروباری نظام تباہ ہوا ہے تجارت کا مرکز بدقسمتی سے آج سنسان پڑا ہے بین الاقوامی تاجر غلام خان بارڈر بندش کی وجہ سے شمالی وزیرستان سے چلے گئے جس کا نقصان نہ صرف شمالی وزیرستان کے عوام کو ہوگا بلکہ ملکی خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے غلام خان بارڈر کھولنے تک سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان خاموش نہیں بیٹھے گا انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اگلی بیس تاریخ تک غلام خان بارڈر نہ کھولا گیا تو اگلہ احتجاج تحصیل میرعلی میں ہی ریکارڈ کرایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں