0

ختم نبوت کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں گے، مولانا عبد الحمید

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر مولانا عبد الحمید قریشی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں گے ہماری تنظیم کا مقصد بھی یہی ہے جہاں بھی علماء کرام یا مساجد کو قادیانیوں کی طرف سے مسئلہ ہو یا قادیانی اسلام کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں تو ان کے خلاف ہماری تنظیم بھرپور آواز بلند کرے گی اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کرے گی  ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بابا مسجد میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری انعام الحق سورانی,فنانس سیکرٹری سرفراز جہان,نائب صدر اول مولانا انعام اللہ حقانی,مولانا فرید اللہ صدیقی,قاری عبد الصمد,ملک پیرزداہ وزیر ودیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں کی سطح پر ختم نبوت کے سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام کا انعقاد کرائیں گے خیبر پختونخوا کی سطح ہونے والے پروگرام کیلئے بنوں سے بڑی تعداد میں کارکنان شریک کروائیں گے اور ثابت کریں گے کہ ضلع بنوں حقیقی معنوں میں ختم نبوت کا گڑھ ہے اور اسلام پسند لوگوں کا ضلع ہے انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے تعاؤن سے ہی ختم نبوّت کا پیغام باآسانی سے کونے کونے تک پہنچاسکتے ہیں ان کا تعاون نہ ہو تو ہم اکیلے کچھ نہیں لہذا اسلام کی سربلندی کیلئے بنوں کے عوام ختم نبوت کا ساتھ دیں اگلا اجلاس پندرہ جولائی کو طلب کرلیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں