0

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کر گیا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ  اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکا ؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون)روشن ڈیجیٹل اکا ؤنٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں