0

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کے لئے اجلاس

پبی (نما ئندہ ) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کاجاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کے لئے اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر نو شہرہ میر رضاء اوزگن ہوا اجلاس میں اہم فیصلے 7جولائی 2021 کے بعد اندراج پیدائیش،فوتگی،نکاح نامہ،ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ،فرد،انتقالات،رجسٹری وغیرہ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو مہلک وباء سے بچاو کے ویکسنیشن سے مشروط کردیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے نوشہرہ میں جاری کورونا ویکسی نیشن میں تیزی لانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہواجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی نو شہرہ آصف علی علی اے سی پبی ثا نیہ صا فی اور دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7جولائی 2021 کے بعد اندراج پیدائیش،فوتگی،نکاح نامہ،ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ،فرد،انتقالات،رجسٹری وغیرہ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو مہلک وباء سے بچاو کے ویکسنیشن سے مشروط کردیا،ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کے مطابق 7 جولائی 2021 کے بعد مذکورہ بالا سروسزکو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانے کے بعد فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کے مطابق اس اقدام کامقصد کورونا کی مہلک وائرس سے بچاوں کی ویکسی نیشن کی جانب زیادہ سے زیادہ شہریوں کو راغب کرناہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں