0

ادینزئی میں 15 روزہ صفائی مہم کا میابی کیساتھ مکمل ہوگئی، تحصیل میونسپل آفیسر

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل آفیسر پر ویز آختر نے کہا کہ ادینزئی میں 15 روزہ صفائی مہم کا میابی کیساتھ مکمل ہو گئی۔تحصیل ادینزئی میں 500ٹن کچرا کو اٹھاکر اسے تلف کیا۔مختلف مقامات پر باولے کتوں کو عوامی شکایات پر تلف کر کے باولے کتوں کیخلاف اپر یشن کے دوران یو نین کونسل اوچ میں 80اور شوہ میں 180کتوں کو ٹکا نے لگادیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بر یفینگ دیتے ہو ئے کیا۔ٹی ایم او پر ویز آختر نے کہا کہ چکدرہ اور سمیت دیگر مضافات علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جارہی ہے۔ٹی ایم او پر ویز آخترنے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمر ان خان کی وژن اور صوبائی حکومت کی خصوصی ھدایات پر 15روزہ صفائی مہم مکمل کر کے ادینزئی کی تر قی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بر وئے کار لارہاہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی میں ٹی ایم اے کا بھر پور ساتھ دیکر شہر اور اپنی اردگرد ماحول کو صاف کریں۔عوام کو بہترسفری سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف سڑکوں سے سپیڈ بر یکرز ہٹانے کے لیے سال بھر مہم جاری رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں