0

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے،جنوبی پنجاب کیلئے پہلی بار علیحدہ ترقیاتی بجٹ کی بک مرتب کی گئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا، ہم نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فنسنگ کی ہے، جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے، جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر ہی صرف ہوں گے، جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا گیا، ماضی میں جنوبی پنجاب پر ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا تناسب 17 فیصد سے زائد نہیں تھا، ہم نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس جنوبی پنجاب کیلئے 34 فیصد سے زائد بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومی کے دن گزر چکے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف پورے ملک بلکہ جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب رقم کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں