0

ہنگو، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کاٹیج انڈسٹری سے منسلک افراد کے لیے سیفٹی لیول ون ٹرینگ کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) حلال فوڈ اتھارٹی کا مقصد معیاری خوراک اور ہوٹلنگ کے نظام میں نفاست کو عام کرنا ہے،حفظان صحت سے انحراف کسی صورت قبول نہیں،فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی مختلف شعبہ جات سے وابسطہ ملازمین کی ٹرینگ کا فریضہ انجام دیتی رہے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی خالد آفریدی نے ہنگو میں فوڈ کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کاٹیج انڈسٹری سے منسلک افراد کے لیے منعقدہ سیفٹی لیول ون کی ٹرینگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی کوہاٹ ڈویثزن آصف خان کی خصوصی ہدایت پر ہنگو کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کاٹیج انڈسٹری سے منسلک افراد کے لیے سیفٹی لیول ون ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج فوڈ کے ستر ملازمین کو فوڈ سیفٹی لیول ون کی ٹرینگ دی گئی۔تاکہ عوام تک محفوظ و معیاری خوراک پہنچ سکے۔ٹرینگ میں شرکا نے معیاری خوراک کے تقاضوں کی مناسبت سے سوالات پوچھے جن پر ان کی رہنمائی کی گئی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی خالد آفریدی نے کہا کہ ان کی اتھارٹی معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس موقعہ پر ٹرینگ مکمل کرنے والے شرکا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ہنگو خالدآفریدی نے سریفکیٹس تقسیم کیے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں