0

جمرود، پاک افغان شاہراہ پر مظاہرین کا احتجاج، روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے جام

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود متاثرین تیراہ کوکی خیل اسد خیل کندو غریبی، خروالے کنڈو کے مشتعل مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی۔: تپہ اسد خیل قوم کوکی خیل تیراہ کندو غریبی کے متاثرین نے سیکورٹی فورسز اور ضلع خیبر انتظامیہ کے بار بار کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آکر پاک افغان شاہراہ جمرود بائی پاس کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تیراہ میں ہمارے علاقوں کندو غریبی اور دوسرے بارڈر علاقوں بخمندہ، گرز ندے، غلو ناوو، مورگہ پرکرم قوم موسیٰ زائی مکانات تعمیر کر رہے ہیں اورہمارے جنگلات کاٹ رہے ہیں اور ہماری غیر موجودگی میں زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں ہم نے حکومت اور ضلع خیبر انتظامیہ کو مذکورہ علاقوں میں نئے تعمیرشدہ مکانات کو ہٹانے اور اپنی واپسی کیلئے باقاعدہ طور پر درخواستیں دی ہیں جس پر اب تک حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے جس پر مجبوراً پاک افغان شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان متاثرین تیراہ کے مظاہرین کا مسئلہ جلد حل کیا جائے روزانہ روڈ کی بندش کی وجہ سے مریضوں تاجروں ٹرانسپورٹرز اور عوام کو مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں