0

نوشہرہ کلاں پولیس نے فلائنگ کوچ میں چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کلاں پولیس نے لیڈی پولیس کی مدد سے فلائنگ کوچ میں سواریوں سے چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔مالمسروقہ برآمد۔24جون 2021کو مسماۃ(ع)نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ یونیورسٹی جانے کیلئے فلائنگ کوچ میں بیٹھ گئی۔DHQ ہسپتال چونگی سے ایک عورت بھی سوار ہوئی۔فلائنگ کوچ میں وہ بار بار طبعیت خراب ہونے کی ڈرامہ بازی کر رہی تھی اور پھر اُتر گئی۔جب میں نے چیک کیا تو وہ میرا پرس چوری کرکے لے گئی تھی۔جس میں میری فیس 50 ہزار روپے،03 عدد USB اور دوسری ضروری کاغذات تھے۔وقاص رفیق ASP کینٹ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈیز پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مطلوبہ حلیہ کی خاتون کی تلاش کا ٹاسک حوالہ کیا۔لیڈیز پولیس کی محنت سے ملزمہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے مسماۃ شہناز دختر شفیع ساکن اکبر آباد جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب حقائق اُگل دئیے۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں