0

الخدمت فاؤنڈیشن تھانہ کے زیر اہتمام

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن تھانہ کے زیر اہتمام الخدمت ہسپتال تھانہ میں عامر آئی ہسپتال کے تعاون سے ڈاکٹر کرنل(ر) عامر مقیم کی زیر نگرانی ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر آئی سرجن محمد اقبال، ڈاکٹر محمد نوید علی خان اور اسسٹنٹ سہیل اعوان، محمد راشد، اُسامہ حسین اور ہلتھ کوارڈی نیٹر الخدمت تھانہ محمد اکرام شلمانی، سجاد  ناظم، محمد اصغر اور حاجی محمد قیوم  اور دیگ ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مرداور خواتین مریضوں کا نہ صرف معائنہ کرایا بلکہ انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں، کیمپ کے دوران 20 مریضوں کو اپریشن کا مشورہ دیا۔ علاقے کے لوگوں نے الخدمت فاؤ نڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ 

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں