0

سرکاری نرخ پر اشیاء عوام کی دسترس میں لانے کے لئے محکمہ فوڈ سوات متحرک

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر محکمہ فوڈ محمد زبیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع سوات جواد علی کا مینگورہ بازار میں مختلف ہوٹلوں، نانباؤں اور جنرل سٹور کے دکانوں پر اچانک چھاپہ، سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ناصر خان اور فوڈ سپروائز سالار خان بھی ہمراہ تھے۔ انسپکشن کے دوران مقررہ  ریٹ سے زیادہ قیمت پر اشیاء  فروخت کرنے پر مختلف دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔جواد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوات میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا ہر قیمت پر سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانی ہوگی۔ انہوں نے عمل درآمد میں کوتاہی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کے شکایات ہوں تو فوڈ دفتر سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ فوڈ کے چھاپوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں