0

سی اینڈ ڈبلیو سرکل آفس ملاکنڈ نے باقاعدہ کام شروع کردیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) سی اینڈ ڈبلیو سرکل آفس ملاکنڈ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ سپرٹینڈنگ انجینئر عظمت اللہ نے فیتہ کاٹ کرسرکل آفس کا افتتاح کیاپی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین اکاوٹینٹ محمد رفیق ڈرافسٹمین منظور عالم کمپیوٹرآپریٹر کلیم اللہ اور ایس ڈی اے عبدالواحد کے علاوہ دیگر سٹاف بھی کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود تھا ایس ای عظمت اللہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس احسن فیصلے کے تحت محکمہ مواصلات کے نئے سیٹ اپ اور ڈویژن کی سطح پر سرکل دفاتر کے قیام سے تر قیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کی کوالٹی وکوانٹیٹی کی نگرانی بھی بہتر طریقے سے ممکن ہوسکے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گاانھوں نے کہا کہ محکمے میں نئے ٹیکنیکل عہدوں چیف انجینئر سپر ٹینڈنگ انجینئراور ایگزیکٹیو انجینئرکی تعیناتی سے محکمے اور سٹاف کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں