0

نوشہرہ میں ٹھیکہ جات کی آن لائن نیلامی، ورک آرڈرز جاری کردیا۔

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن نوشہرہ میں مختلف ٹھیکہ جات کے آن لائن ٹینڈرز،ورک آرڈرز ٹھیکداروں کے حوالے کردئیے گئے، ٹی ایم اے نوشہرہ، میڈیا،ٹی ایم اے افسران بھی موقع پر موجود تھے، مساجد، سولر سسٹم اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری، نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں آٹھ کروڑ پچھتر لاکھ روپے کے مختلف ترقیاتی سکیموں پر چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا، ٹی ایم اے نوشہرہ یاسر جمشیدکی میڈیا سے بات چیت،تفصیلات  کے مطابق تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن نوشہرہ کی ہال میں مختلف ٹھیکہ جات کیلئے ٹینڈر ز ہوئے جس میں ٹھیکداروں نے بھر پور حصہ لیا اس موقع پر ٹی ایم او یاسر جمشید، ایکسین مجاہد،انجینئر شرافت گل، محمد علی، بھی موجو دتھے واضح رہے کہ ضلع  نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈرز ہوئے جن میں مساجد میں سولرز سٹم کی تنصیب، کیمونٹی ہالز کی تعمیر، گلی کوچے وغیرہ شامل تھے اس موقع پر ٹی ایم او تحصیل کونسل نوشہرہ یاسر جمشید نے میڈیا کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی کرپشن اور غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ناقص میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور کسی بھی ٹھیکدار کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں