0

چکدرہ، بی آئی ایس ای مالاکنڈ کیطرف سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے تیاریاں مکمل۔

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کیطرف سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں۔سپر وائزری سٹف کے لیے قر اندازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ میاں وزیر جان ساجد۔میٹرک اور انٹر میڈیٹ سالانہ 10جولائی پارٹ ٹو اور 27جولائی پارٹ ون سے شروع ہورہے ہیں۔اس میں کل ایک لاکھ ستر ہزار طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔میٹر ک 440جبکہ انٹر امتحان کے لیے 245امتحانی مر اکز قائم کئے گئے ہیں۔سپرڈنٹ،ڈپٹی اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں بزریعہ قر اندازی لگادی گئے ہیں۔کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ میاں وزیرجان نے گزشتہ روز میڈیا کو بر یفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ امسال میٹرک کے امتحان 1لاکھ 10جبکہ انٹر امتحان میں 60ہزار مجموعی طور پر 1لاکھ ستر ہزار طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔سپر وائزری سٹاپ کے لیے آج قر اندازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔نقل کے خاتمہ کے لیے تمام امتحانی ھالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کی ہدایت کی گئی ہے۔سی سی ٹی وی کیمر وں کے امتحانی ہالز تعلیمی بورڈ کنٹرول روم کیساتھ منسلک کر دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے سمیت طلبہ وطالبات کو حکومتی ایس اوپیز پر عملدآمد کر نے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں