0

سوات، تھانہ بنڑ پولیس کی بڑی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

 سوات (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ بنڑ پولیس کی بڑی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم گاڑی سمیت گرفتارملزم نجیب اللہ نے حیات آباد پشاور میں محمد اقبال کو قتل کرکے موٹر کار چھین لیا تھا،تفصیلات کے مطابق:ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ عمران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبرBC2107 کو مشکوک جان کر روک لیا، جس کا ڈرائیونگ نجیب اللہ ولد سیدا جان سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کر رہا تھا مذکورہ شخص کو تھانہ بنڑ بغرض انٹاروگیشن منتقل کرکے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے نجیب اللہ ولد سیدا جان سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کا ڈیٹا چیک کیا گیا، جس کے خلاف تھانہ تاتارا پشاور میں مقدمہ علت 358 جرم 302مورخہ30-06-2021درج ہوا تھا۔واضح رہے ملزم نجیب اللہ ولد سیدا جان سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی نے حیات آباد پشاور میں محمد اقبال ولد سلطان ساکن کوٹ کشمیر لکی مروت کو قتل کرکے اس سے آلٹو موٹر کار نمبرBC-2107چھین کر فرار ہوا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں