0

شانگلہ ریسکیو 1122 نے ماہ جون کے کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ریسکیو 1122 نے ماہ جون کے کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی،جون کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔دسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو  1122 شانگلہ ابرار علی کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ جون میں 146 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کئیں، جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 14میڈکل کے120 گولی لگنے کے 2 واقعات ایمرجینسیزکو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔مختلف حادثات میں 3 گاڑیوں کو ریکور کر دیاگیا۔فائیر ایمرجنسیز میں 6اور کرونا سسپیکٹیڈ کے 1 یمرجینسی کو بروقت رسپانس دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 130مریضوں کو ٹیچننگ ہسپتالوں میں منتقل کردیے ہیں۔ماہ جون میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو9976کالز موصول ہوئی ہے۔جس میں 6787غیر ضروری کالز 3043 ڈراپ کالز اور146 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر شانگلہ ابرار علی کے سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں