0

ملاکنڈ میں ق لیگ کی مقبولیت میں زبر دست اضافہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ میں ق لیگ کی مقبولیت میں زبر دست اضافہ،نوجوان سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ورکر باسط رحمن اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے انھوں نے لیگی قائدین چوہدری شجاعت حسین پرویز الہی طارق بشیر چیمہ اور گل زمین کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اس سلسلے میں گل نرگس پیران میں ایک پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی ق لیگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر گل زمین تھے اس موقع پر باسط رحمن جاوید رحمن روف شیر شاہ شایان بلال کفایت وقاص عبید جمشید ہلال ضابط خان طلحہ امجد سدیس نذیر واصف شاہ اور زور زمین شاہ نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر ق لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں