0

ضلع ہنگو میں خسرہ مہم میں 43 ہزار 574 بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ہنگو میں چھ روزہ خسرہ مہم میں 43ہزار 574بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے 393ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ 9یونین کونسلز میں نو ماہ سے 59ماہ تک کے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائیں گے ان خیالات کااظہار ای پی ائی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد اسد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو کے نو یونین کونسلزکچ،خانباڑی،گنجانو کلے، کوٹکی، محمد خواجہ، کربوغہ، درسمند، ٹل رولر،ٹل اربن میں 6روزہ خسرہ مہم چلایا جائیگا جس کے تحت نو ماہ سے 59ماہ تک کے 43ہزار 574بچوں کا ٹارگٹ پورا کیاجائیگا جس کیلئے 9فیکسڈ، 72اوٹ ریچ، 15فرسٹ لیول سپروائزر، 81سکیل پرسن، 7ٹیم اسسٹنٹ، 144سوشل موبائلازر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس پروگرام کے تحت ہم سو فیصد نتائج حاصل کرلیں گے انہوں نے والدین سے اپیل کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے ضرور لگاوائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں