0

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی طالب کی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار  طالب حسن نکئی کی مبینہ  فیکٹری پر چھاپہ مارا اور اس دوران  غیر قانونی طور پر ڈالی گئی150فٹ سوئی گیس لائن پکڑی گئی۔ ایف آئی اے نے دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے کاروائی کی۔ فیکٹری کو غیر قانونی طریقہ سے گیس کی فراہمی کی جارہی تھی جبکہ بجلی بھی فراہم کی جارہی تھی اور بجلی کی تاروں کو بھی براہ راست جوڑا گیا تھا جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ دو مقدمات درج کئے گئے جن میں سردار طالب حسن نکئی کے بیٹے سردار احمد ایاز  نکئی اوردیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں بتایا گیا ہے غیر قانونی طور پر ڈالی گئی 150فٹ گیس پائپ لائن پکڑی گئی ہے اور گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لے جایا رہا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں