0

تھانہ میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے215 مختلف منصوبوں پر ساڑھے پانچ ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ان منصوبوں سمیت 18کرکٹ اکیڈمیوں کی تکمیل سے کھیل کے شعبے میں انقلاب آجائے گاان خیالات کا اظہارپراجیکٹ ڈائریکٹر سپورٹس مراد علی مہمند نے تھانہ میں کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا حنیف خان سپورٹس کمپلیکس میں تعمیر ہونے والی اکیڈمی پر56لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس میں تین پچزڈریسنگ اور واش روم سمیت نیٹ ایریا بھی شامل ہے پی ڈی نے تحریک نصاف ملاکنڈ کے جنرل سیکر ٹری افضل حسین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی فیتہ کاٹا اور بالنگ وبیٹنگ کرکے اکیڈمی کا باقاعدہ افتتا ح کیا ڈی ایس او نو ید احمد کی جانب سے معزز مہمانوں کو پگڑیاں پہنائی گئیں اور تحائف دیئے گئے تقریب میں محکمہ سپورٹس کے حکام کھلاڑیوں اور شائقین کر کٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی پی ڈی مراد علی مہمند نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ کھیل کا فروغ اور آباد میدان ہمارا روشن مستقبل ہیں جبکہ کھیل کی سہولتوں کے ذریعے ہی نئی نسل کو منشیات ومعاشرتی برائیوں سے بچا یا جا سکتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں