0

مسترد شدہ سیاسی ٹولے کا کوئی نظریہ نہ ہی منزل، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاسی ٹولے کا نہ کوئی  نظریہ،کوئی  راستہ نہ ہی منزل،بھٹکی ہوئی  روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد  مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ،کوئی راستہ نہ ہی منزل،بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔  دوسری جانب  وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے ٹوئٹربیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کے اثرات سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر وزیراعظم عمران ن خان کی قیادت  میں GDP 4 % سے زائد بڑھی۔ لوگوں کی قوتیں خرید میں 186000روپے سے 246000 روپے تک اضافہ ممکن ہوا۔ انشاللہ ہماری معاشی ترقی  کا سفر رواں سال بھی جاری رہے گا اور اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے کم سے کم اثرات پاکستان کے عوام تک پہنچے ہیں۔دنیا کی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 124 فیصد،مکئی میں 88 فیصد،سویا بین میں 73 فیصداناج اور دودھ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں دہائی کی سب سے ذیادہ مہنگائی انڈیکس 40%بڑھنے کے انکشافات ہورہے ہیں۔اپوزیشن ان حقائق کوپس پشت ڈال کر تنقید برائے تنقید اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کررہی ہے۔پاکستان میں عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر اس تناسب سے نہیں آیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں