0

نوشہرہ، تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی، 04 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔ جی ٹی روڈ پر ریفریجٹر اور AC سے بھری سوزوکی چھینے والے 04 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔3جون 2021کو شبیر ساکن پبی نے اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ ڈولنس کمپنی کیساتھ ملازم ہے اور آج سوزوکی میں 05 AC اور 11 ریفریجٹر لوڈ کرکے پشاور لے جا رہا تھا۔جب NLC امانگڑھ کے قریب پہنچا تو ایک موٹر کار ڈرائیور نے موٹرکار میرے  سامنے کرکے مجھے روکا۔جس سے 04 کسان بامسلح اُترے اسلحے کی نوک پر مجھ سے بھری سوزوکی چھین کر پشاور کی طرف روانہ ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے روشن زیب خان DSP پبی کی سربراہی ضیاء خان SHO اضاخیل اور شعیب خان SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر لگے CCTV کیمروں کی فوٹیج اور دوسرے شواہد اکھٹا کئے۔ دن رات کی انتھک محنت اور موجود شواہد سے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان ابرار ولد شمس الحق،فرہاد ولد محمد خان،فرہاد ولد محمد اسحاق ساکنان چارسدہ اور عامر ولد انور ساکن مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ سوزوکی سمیت برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے ایک ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں