0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس طلب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کی صورتحال پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس آٹھ جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی، دستیاب ایجنڈے کے مطابق وزارت خارجہ کو افغانستان کی تازہ صورتحال، امریکا افغانستان کے ساتھ اس تناظر میں پاکستان کے تعلقات، دوطرفہ تعاون پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی۔ وزارت خارجہ کو افغانستان سے امریکی افواج کی شکست کے بعد دستبرداری کے اعلان کے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی اس معاملے پر حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں