0

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگاواٹ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 2200میگاواٹ ہو گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار22 ہزار800 میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500میگاواٹ ہے اور آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے جبکہ آئیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800 میگاواٹ ہے اور شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی  جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں