0

ہنگو پولیس کی کامیاب کاروائی، اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس کی کامیاب کاروائی۔ اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار۔گزشتہ روزپاس کلے کےرہائشی نقی غلام  کو ان کی دوکان میں نامعلوم ملزمان نے چاقوسے وار کرکےبےدردی سےقتل کیاتھا۔جس کی  ایف ائی ار تھانہ سٹی میں  نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کی گئی تھی۔سٹی پولیس  نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کرتےہوئےچوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کوٹریس  کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واردات میں استعمال ہونےوالاالہ قتل خنجر بھی برامدکرکےقبضےمیں لےلیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے گزشتہ روز اپنےدوکان میں قتل کیے جانے والےپاسکلے کےباشندے نقی غلام ولدعباس غلام  کے قاتلوں کو گرفتار کر لیاہے۔ ایس ڈی پی او سٹی عرفان خان نے قائمقام  ایس ایچ او سٹی شمیم خان کےہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او عرفان خان  نے بتایا کہ گزشتہ روزپاس کلے کےرہائشی نقی غلام کو ان کےدوکان واقع سٹیشن روڈ کےاندر نامعلوم ملزمان نے خنجر کے وار سے بےدردی کیساتھ قتل کیاتھا اورملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔اندھے قتل کی اس وردات میں ملوث ملزمان کوٹریس کرنا اوران کی گرفتاری پولیس کےلیےکسی چیلنج سے کم نہ تھی تا ہم ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی پولیس نے ان کی قیادت میں اس واقعہ کو ایک ٹسٹ کیس کے طور پر اٹھایا اورچوبیس گھنٹوں  کے اندر جدید پیشہ ورانہ مہارت سے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔ڈی ایس پی  نے بتایا کہ ملزمان وقار احمد ولدشہاب الدین اورمحمد سعودولدعارف ساکنان لختی بانڈہ  گزشتہ رات مقتول نقی غلام کےپاس دوکان ائےتھے کھانا کھانے کےبعد مقتول نے دونوں سےایسا مطالبہ کیا جس کو وہ دونوں پورا نہیں کرسکتے تھے جبکہ زور زبردستی کرنے پردونوں نے ملکرنقی غلام پر چاقو سے وار کرکے اس کوقتل کیااورفرارہوگئےتھے۔دونوں ملزمان کو تھانہ سٹی میں درج قتل کےایف ائی ار میں باضابط طور پر نامزد کردیاگیاہے۔ڈی ایس پی  عرفان خان  نے واضح کیا کہ ہنگو کی پولیس پیشہ ورانہ  فرائض کی انجام دہی کے دوران جدید خطوط اور تقاضوں کو استعمال میں لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اندھے قتل کے کئی واقعات کو ٹریس کر چکے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں