0

پاکستان افغانستان میں اپنی نہیں افغانیوں کی مر ضی کی حکومت کا حامی ہے، گورنر پنجاب

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں اپنی نہیں افغانیوں کی مر ضی کی حکومت کا حامی ہے۔افغان طالبان کو امر یکہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اس لیے مسئلہ کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہی ہے۔افغانستا ن میں امن سے سب سے زیادہ پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔بھارت سمیت ملک دشمن قوتوں کو پاکستان میں امن ہضم نہیں ہورہا ہے،انشا اللہ آزادکشمیر کے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے وہاں بھی تحر یک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم آئے گا۔پنجاب آب پاک اتھارٹی کامیابی سے اپنا کام کر رہی ہے رواں سال کے آخر تک پنجاب 100ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دے گا۔ وہ سوموارکے روز دورہ گوجر نوالہ کے دوران سر کٹ ہاؤس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے106منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور کشمیر کالونی میں فلاحی تنظیم مسلم ہینڈ کے فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر نے اور تحر یک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پرچیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد،تحر یک انصاف کے میاں طارق،رانا بلال اعجاز،علی اشر ف مغل،عامر رحمن شیخ،ایس اے حمید،تحر یک انصاف کے ضلعی صدر رانا ساجد علی خان،ارشد محمود بھٹی اورخواتین ونگ کی ضلعی صدر روبینہ امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نرپنجاب نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ الحمد للہ پنجاب آب پا ک اتھارٹی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جا رہی ہے اور ابتک 5ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گوجر نوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے عوام کو بھی پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کیا جائے گا جس کے لیے پنجاب کی بیوروکر یسی بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔ میڈیا کے سوالوں کے جوابات میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کیلئے پہلے بھی اپنا کردار اداکیا ہے اب بھی پاکستان کی واضح پالیسی ہے کہ ہم امر یکہ کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے مگر امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکہ افغانستان سے نکل رہا ہے مگر ان کو چاہیے کہ وہ وہاں امن کے لیے ضرور اپنا کردارا دا کر ے۔ چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امر یکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں آج پہلی بار ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے جا رہے اور دنیا بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوام کی ترقی اور فلاح بہبود کے لیے احساس پروگرام سمیت جو منصوبے شروع کیے ہیں ماضی میں ان کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں تک آزادکشمیر کے انتخابات کا تعلق ہے تو انشا اللہ وہاں بھی فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں