0

پشاور ٹریفک پولیس کی تجاوزات قائم کرنے پر 279 افراد کیخلاف کارروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر 1 ماہ میں 279 افراد کو حراست میں لے کر ان پر جرمانے عائد کئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کینٹ، باچا خان چوک،سٹی‘ کوہاٹ روڈ‘ دل زاک روڈ‘سبزی منڈی اور جی ٹی روڈ  پر کارروائیاں کی گئیں اور 279 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے۔اسی طرح سڑک کنارے سواریاں بٹھانے اور اتارنے پر 61 سوزوکیوں، نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 299 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے عائد کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں