0

پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، ٹی ایل پی کے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا، شیخ رشید

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی،مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی کے متعلق فیصلہ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہو گا، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کراچی میں 30 افراد تھے جوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے، نادرا سے 19 افراد کو نکالا گیا، ایف آئی اے میں نوکریوں کے لیے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں، کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی کے متعلق فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے اور اس کی سیاست ختم ہے، پہلے کہا تھا کہ مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، ملک میں تاریخ رقم ہوگی، ایک کووڈ والا اور ایک بغیر کووڈ والا دو گریجویٹ ہوں گے، لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی، سکیورٹی ایجنسیوں کو سلیوٹ کرنے اور پولیس کے کردار کی تعریف کرنے کی بجائے اپوزیشن والے اس میں بھی کیڑے نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جوہرٹاؤن دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا لیکن ساری قوم ملکی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں