0

ہری پور میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبرایوب خان نے کہا یے کہ تحریک انصاف کو عوام نے پچھلے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ سے خیبرپختونخوا حکومت دی ہے جس کا حق ہم ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں کلین سویپ کریں گے صوبائی حکومت نے پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہے احساس کفالت اور صحت کارڈ جیسے انقلابی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے عوام کی برسوں کی محرومیاں ہم نے گزشتہ 6 سالوں میں دور کرکے انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں عوام کا ووٹ ہمارا ہتھیار ہے اسمبلی میں اکیلا اکبرایوب نہیں 145 ایم پی اے ہیں جہاں ہر ممبر اپنے اپنے حلقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا ہے اربوں روپے ترقیاتی فنڈز کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا اپنا حق ہے ہمارا کام ایمانداری کیساتھ یہ پیسہ لگانا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں بہتر بن سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ہری پور کے موقع پر موضع درویش میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے ہریپور میں مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں اکبرایوب خان نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں انکا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے ہمارا مقصد صرف عوام کی فلاح وبہبود ہے پی ٹی آئی کے موجودہ دور حکومت میں عوامی مفاد کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہم نے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کردیں تاکہ ترقی کی دوڑ میں کوئی علاقہ محروم نہ رہے انہوں نے لوگوں کی طرف سے پیش کردہ مسائل و مطالبات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ آئندہ سالوں میں خیبرپختونخوا اپنے بیش بہا وسائل کی ترقی کے سبب مالدار اور خوشحال ترین صوبہ بن رہا ہے جس میں عوام کے تمام مسائل خود کار نظام کے تحت حل ہوں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں