0

تھانہ میں بدھا کا تاریخی مجسمہ برآمد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر بروقت کروائی کرتے ہوئے ضلع ملاکنڈ کے علاقے تھانہ میں بدھا کا تاریخی مجسمہ برآمد کرلیا۔اس حوالے سے بدھ کے روزڈپٹی کمشنر کو مذکورہ علاقے میں واقع ایک گھر میں تاریخی بت کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انھوں نے موقع ہی پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان اورمذکورہ لیوی پوسٹ کے کمانڈر کو بھیجا۔انتظامیہ کے افسران نے دوران کاروائی موضع نلومیں ایک گھر سے بدھا کا ایک تاریخی مجسمہ بت برآمد کرلیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برآمد شدہ مجسمہ بدھا کا تاریخی مجسمہ ہے جس کی لمبائی 3.5 فٹ اور  چوڑائی 1.5فٹ ہے اور اس کوقانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ایک تاریخی ورثے کے طور پر رکھنے کیلئے محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے ضلع ملاکنڈ کے عوام کے مسائل اور مشکلات کا بروقت آزالہ کرنے کے لیے اپنے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ خاص میں روزانہ 11 بجے سے ملاقات کریں گے جس میں وہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کوسنیں گے اور موقع پر حل کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں