0

ہنگو پولیس کی بہترین کارکردگی میں صحافی برادری کا کردار قابل تعریف ہے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس کی بہترین کارکردگی میں صحافی برادری کا کردار قابل تعریف ہے ضلع ہنگو میں جرائم کی نشاندھی میں صحافیوں نے بھر پور تعاون کیا،امن،مزہبی کشادگی اور سماجی ترقی کے لیے صحافیوں نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے ضلع ہنگو کے صحافیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ایس ڈی پی او عرفان خان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلعی پولیس نے جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی رٹ کو مستحکم بنانے کے لیے دن رات کام کیا اور اس مشن میں ہنگو کے صحافیوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کام کیا،اور اپنے قلم اور کیمرے کو علاقے میں جرائم کی نشاندھی،مزہبی رواداری کے فروغ اور پائیدار امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے استعمال کیا اور ہنگو پولیس صحافی برادری کے بھر پور تعاون پر ان کی ستائش کرتی ہے۔ ڈی پی او اکرام اللہ خان نے کہا کہ الحمد اللہ پولیس کی پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے انصاف اور جرائم کی روک تھام میں کامیابی میں صا  ف ستھری،تعمیری مقامی صحافت کا اہم رول ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہنگو پولیس کے ساتھ صحافی برادری کا تعاون جاری رہے گا۔اس موقعہ پر صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنگو کا امن ہر طرح سے مقدم ہے ہم صحت مندانہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گئے بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان اور ڈی ایس پی عرفان خان نے صحافیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اس موقعہ پر پی آر او طاہر اورکزیی بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں