0

بٹ خیلہ محکمہ یوتھ آفیئر ملاکنڈ کے زیراہتمام مستحق نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل کورس مکمل

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ یو تھ آفیئر ملاکنڈ کے زیراہتمام مستحق نو جوانوں کیلئے مختلف ٹیکنیکل کورس مکمل ہوگئے برائیٹ فیوچر اکیڈمی کے تعاون سے الیکٹریشن کوانٹٹی سروے اور آٹو کیڈکے تین ماہ کے ڈپلومہ کورسوں میں نادار وضرورتمند طلبا وطالبات نے حصہ لیا کورسز کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے کانفر نس روم میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اکاؤنٹ آفیسرفضل جبار تھے مہمان خصو صی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک طارق شہزاد نے شرکاء میں سر  ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ محکمہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ دی گئیں اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ نئی نسل اور نوجوان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انھیں دور حاضر کے چیلنجز کے مقابلے کیلئے تیار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں نو جوانوں کو ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں