0

پبی ،قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈوان میں تیزی۔

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈوان میں تیزی لائی جائے۔ منشیات روک تھام کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے زیر صدارت پولیس لائن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس افسران کو ہدایات اجلاس میں تینوں سرکلز کے SDPOs اور SHOs نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے پولیس افسران کو انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری اور DIG مردان یاسین فاروق کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کے ہدایات جاری کئے۔ضلعی سطح پر منشیات کے روک تھام کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس کا کام بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ اسلحہ لہرانے،بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرکے قانوب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے لی اجازت نہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کی فہرستیں ترتیب دیکر روزمرہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔نئے نسل کو منشیات (آئس) جیسے ذہر سے بچانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کاروائیاں کریں۔ پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بناکر  عوام کی موثر خدمت اور بہتر رسائی کو ممکن بنائیں۔عوامی پولیسنگ کو فروغ دیکر  ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کے لئے عوام اور پولیس کے مابینے ہم آہنگی اور اعتماد کی فضا کو بحال کریں۔ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کو اپنی ٹیم اور کاوشوں کا حصہ بنائیں اور ان کے ساتھ ملکر امن و امان کے قیام کے لیے اعملی اقدامات اٹھائیں۔اہم تنصیبات کو چیک کرکے سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔کمزور طبقوں بالخصوص خواتین، بچوں اور ٹرانس جینڈر کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور ان کو آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں