0

بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم مدت پوری کرینگے، شیخ رشید

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم مدت پوری کرینگے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، آزاد کشمیر میں حکومت ا نشا اللہ عمران خان ہی بنائیں گے،عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپیئن پر جاؤں گا، پانچ اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، آزاد کشمیر کا کیس عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے،غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جا رہی ہے۔ 

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں